کوسٹ گارڈزکی کارروائیاں، منشیات، ایرانی تیل اور ممنوعہ اشیاء برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pcg recovered liquor from balochistan

کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز کی غیر قانونی کاروبار اور اسمگلنگ روکنے کیلئے کارروائیاں جاری، بھاری منشیات، ایرانی تیل اور ممنوعہ اشیاء برآمد کرلیں۔

پاکستان کوسٹ گارڈزاپنی ذمہ داری کے علاقے میں غیر قانونی کاروبار، اسمگلنگ کے خلاف ادارہ ہذا کی کارروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور حتی الوسع کو شش کی جارہی ہے کہ غیر قانونی کارو باری سر گرمیوں کو روکا جا سکے۔

اس سلسلہ میں پچھلے دو ہفتے میں کی گئی کارروائیوں میں موبائل گشت کے دورا ن وندرشہر کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی3 کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران950کلو گرام چھالیہ،3,302پیکٹ انڈین گٹکا، 92 عدد ٹائر، غیرملکی سگریٹ اور متفرق اشیاء برآمد کر لی گئیں۔

ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ مسافر کوچ سے196 موبائل فون اور16 ٹیبلٹ موبائل برآمد کر لیے گئے۔ موبائل گشت کے دوران وندر شہر کے قریب ڈام کے علاقہ سے غیر قانو نی طریقے سے چھپایا گیا ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔

تمام اسمگل کی جانے والی منشیات، چھالیہ،ایرانی ڈیز ل اور متفرق اشیاء کو پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جا ری ہے۔

پکڑی جانے والی منشیات، چھالیہ،ایرانی ڈیزل ا ور متفرق اشیاء کی مالیت تقریباً 112ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔

مزید پڑھیں: کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، لاکھوں کا غیر قانونی سامان برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

Related Posts