کراچی: شہر قائد میں ہرسال کی طرح اس کرسمس کے موقع پر بھی پاکستان کرسمس پیس ریلی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، کارڈینل جوزف کوٹس افتتاح کرینگے۔
آل چرچرز کے زیر اہتمام کراچی میں 18 دسمبر بروز ہفتہ دوپہر 3 بجے گورا قبرستان سے کراچی پریس کلب تاسی ویو تک ریلی نکالی جائیگی۔کارڈینل جوزف کوٹس افتتاح کرینگے جبکہ شہربھر سے مسیحی اس ریلی میں شریک ہونگے۔
ریلی انتظامیہ کی جانب سے اس خوشی کے موقع پر غیر مسیحیوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور امید ہے کہ اس ریلی میں سیاسی اور سماجی تنظیموں کے مرکزی رہنماء بھی شریک ہونگے۔
پاکستان کرسمس پیس ریلی کی مشاورتی کمیٹی میں سینیٹر انور لعل ڈین، مشتاق مٹو، فادر صالح ڈائیگو، انور سردار، بشپ جیمس جان پال، بشپ کرنیل جاوید، بشپ خادم بھٹو، پاسٹر عرفان ڈین، پاسٹر نوید آصف، ایلون برکت، علامہ محمد احسان صدیقی، سردار رامیش سنگھ، منگلا شرما، راجہ آسرمل منگلانی اور مکھی عالم شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:مذہب کی تعلیم دینے کا جرم،مسیحی رہنماؤں پر بہیمانہ تشدد، مقدس کتابوں کو آگ لگادی گئی