بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے احتجاجی مظاہرے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے احتجاجی مظاہرے
بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے احتجاجی مظاہرے

کراچی: پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے شہر بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

احتجاجی مظاہروں کے دوران گلشن اقبال،نیوکراچی،ملیر،گلبرگ، لیاقت آباد،ماڈل کالونی،ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، صفورہ، کلفٹن، کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل، ابراہیم حیدری، لیاری، صدرٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں۔

مظاہروں میں سول سوسائٹی کے نمائندے،اساتذہ کرام،طلباء اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شرکاء نے ”پلے کارڈز اور بینرز“ اٹھا رکھے تھے جن پرمہنگائی مخالف نعرے درج تھے۔

اس موقع پر شرکاء نے مہنگائی مخالف فلک شگاف نعرے بلند کیے اورحکومتی بے پرواہی کی سخت مذمت کی۔مظاہروں سے مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر شہباز عبدالجبار و علاقائی ذمہ داران وسیاسی وسماجی قائدین نے گفتگو کی۔

مظاہروں سے خطاب کرتے ہو ئے مقررین کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے سوائے کرپشن اور لوٹ مار کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔آج ہر شخص دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہے۔ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور غلط فیصلوں کی سزا مجبور‘ بے کس اور مہنگائی میں دبے عوام عرصہ دراز سے بھگت رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:مہنگائی سے پریشان عوام پر ایک اور ظلم، دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوگیا

حکومت نے منتیں ترلے کر کے آئی ایم ایف کو بلا لیا ہے مگر اس میں بھی غریب عوام کیلیے نئے امتحان ہیں۔ معیشت کی زبوں حالی کا سب سے زیادہ اثر غریب عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔ آسمان کو چھوتی مہنگائی، پٹرول ، بجلی، گیس اور اشیائے خوردنوش کی بڑھتی قیمتیں غریب عوام کے ہوش اڑا رہی ہیں۔

Related Posts