انڈر 12 ٹینس کا سیمی فائنل میچ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انڈر 12 ٹینس کا سیمی فائنل میچ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
انڈر 12 ٹینس کا سیمی فائنل میچ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

ایشین آئی ٹی ایف ٹینس چیمپین شپ کے انڈر 12 سیمی فائنل میچ میں پاکستان بھارت کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قازقستان میں کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا۔ انڈر 12 ٹینس ٹیم کے کارنامے پر قوم خوشی سے جھوم اٹھی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ، بنگلہ دیش ٹاس جیت گیا، بیٹنگ کا فیصلہ

انفرادی کارکردگی کچھ نہیں ہوتی، جیت ٹیم ورک سے ملتی ہے۔بابراعظم

ایشین آئی ٹی ایف چیمپین شپ کا فائنل میچ آج میزبان ٹیم قازقستان اور پاکستان کے مابین کھیلا جائے گا۔ قومی ٹینس ٹیم جیت کیلئے پر عزم ہے۔

سیمی فائنل سے قبل تھائی لینڈ کے خلاف 0-3 کی زبردست جیت کے بعد پاکستان نے سیمی فائنل میں دوسرے گروپ بھارت کی ٹاپ ٹیم سے مقابلہ کیا۔

حمزہ رومان اور ابوبکر طلحہ پر مشتمل پاکستانی جونیئرز نے مل کر بھارتی کھلاڑیوں کو شکست دے دی۔ حمزہ رومان نے اوجس مہلوت کو 3-6، 2-6 سے ہرا دیا۔

تمام اہم ڈبلز میں حمزہ اور ابوبکر نے بھارتی کھلاڑیوں کو 4-6 اور 2-6 سے شکست دے دی۔ پاکستان کے دونوں سرکردہ کھلاڑی اہم کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لائے۔ 

 

Related Posts