ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ، پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا
قومی کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

قومی کرکٹ ٹیم ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں وائٹ واش ہونے کے بعد دوبارہ فارم میں آگئی، پاکستان نے انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 31 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دورۂ انگلینڈ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کی یہ پہلی کامیابی ہے۔ پاکستان کی طرف سے پہلے کھیلتے ہوئے فخر زمان نے 26 جبکہ محمد حفیظ نے 24 رنز بنائے۔

صہیب مقصود نے صرف 7 گیندوں پر 19 رنز بنائے۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے اوپننگ پارٹنرشپ میں 150 رنز بنا کر انگلش ٹیم کیلئے مسائل پیدا کردئیے۔

انگلینڈ کے خلاف کپتان بابر اعظم کی قیادت میں کھیلتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم نے تاریخی بیٹنگ کی۔ پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔

انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی طرف سے کسی بھی ملک کے خلاف یہ سب سے بڑا اسکور ہے۔میزبان ٹیم رنز کا پہاڑ سر کرنے میں ناکام ہوگئی۔

پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے لیونگ اسٹون نے 42 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیل کر تیز ترین سنچری بنائی۔ میزبان انگلش ٹیم 233 رنز کے تعاقب میں 201 پر ڈھیر ہوگئی۔

شاہین شاہ آفریدی نے میزبان ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کو 3 اعشاریہ 2 اوورز میں شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پویلین بھیج دیا۔ پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ 

میزبان ٹیم کے خلاف پاکستانی بالرز کا کھیل شاندار رہا۔ شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بہترین بالنگ پر شاہین آفریدی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے پہلے راؤنڈ کےلیے 12 سپر ٹیموں کے دو گروپس کا اعلان کردیا۔ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہوگئیں۔

آئی سی سی کی جانب سے گزشتہ روز ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2021 کے انعقاد کے لیے باقاعدہ گروپ بندی جاری کردی گئی۔ آئی سی سی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت سے منتقل کرکے متحدہ عرب امارات اور عمان کو دے دی گئی۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک گروپ میں شامل

Related Posts