لاہور:قومی ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں مہمان بنگلہ دیش کو 14رنز سے شکست دے دی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 126رنز بنائے۔
جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ویمز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز ہی بناسکی۔ اس سے قبل قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتو میزبان ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز متاثر کن نہ رہا اور محض 15 رنز پر دونوں اوپنرز آئوٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئیں۔
کپتان بسمعہ معروف اور عمیمہ سہیل نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کے لیے 60 رنز کی شراکت قائم کی۔ اختتامی اوور میں سدرہ نواز نے 5 گیندوں پر 4 چوکے جڑ کرٹیم کا مجموعہ 126 تک پہنچایا۔ قومی ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں : سال2019ء کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں سرفراز احمد کی کارکردگی اظہر علی سے بہتررہی