پاک فوج کا سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ریسکیو اور ریلیف آپریشن مزید تیز

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج کا سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ریسکیو اور ریلیف آپریشن مزید تیز
پاک فوج کا سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ریسکیو اور ریلیف آپریشن مزید تیز

کراچی:سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیئے پاک فوج کے دو خصوصی ہیلی کاپٹر روانہ کردیئے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج کے دستے سندھ، بلوچستان، کے پی اور پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں مصروف ہیں۔

حیدرآباد، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جامشورو، نوشہرو فیروز اور سندھ کے مختلف اضلاع میں ریسکیو اور ریلیف کی کارروائیاں جاری ہیں۔

کراچی سے فوج کے دو خصوصی ہیلی کاپٹر اندرون سندھ کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں راشن اور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں نے ڈی جی خان ضلع کے ناقابل رسائی علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان کی تقسیم میں سول انتظامیہ کی مدد کی۔

مزید پڑھیں:کراچی، کل سے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی

ہیلی کاپٹروں نے ڈی جی خان کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے چار پروازیں کیں۔ مبارکی، فضلہ کیچ، بستی بزدار کے علاقوں میں خیمے اور راشن سیلاب متاثرین تک پہنچا دیا گیا۔

Related Posts