پاک فوج نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پربھارتی کواڈ کوپٹر مار گرایا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
Pakistan army shoots down Indian spy drone at LOC

راولپنڈی :آج ایل او سی کے ساتھ سانکھ سیکٹر میں ہندوستانی کواڈ کوپٹر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کی حدودمیں گھسنے پر پاک فوج نے مار گرایا۔

اس اشتعال انگیزی میں بھارتی کواڈکوپٹر نگرانی کے عمل کے لئے پاکستان کے علاقے میں 600 میٹر تک گھس آیا تھا،پاک فوج نے بھارتی کواڈکوپٹر پر فائرنگ کرکے اشتعال انگیزکارروائی کا موثرانداز میں جواب دیا۔

ہندوستانی فوج کی اس طرح کی غیر منظم حرکتیں دونوں ممالک کے مابین موجودہ اصولوں ، موجودہ فضائی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں اور 2003 کے سیز فائر افہام و تفہیم پر ہندوستانی فوج کی مستقل نظرانداز کی عکاسی کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:ہندوستان مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، وزیر خارجہ

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے جس کے باعث اکثر وبیشتر معصوم انسانی جانوں کا ضیاع بھی ہوتا ہے۔

Related Posts