وزیرِ اعظم عمران خان کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا آغاز آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Search Results Web results One killed, five injured in grenade attack

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:   وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا آغاز آج ہوگا جس کے تحت لاک ڈاؤن کے دوران راشن سے محروم غریب اور مستحق افراد میں امدادی رقوم تقسیم کی جائیں گی۔

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا اعلان ہوتے ہی عوام الناس نے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171 پر ایس ایم ایس کرنا شروع کردیا جس کے نتیجے میں کروڑوں لوگ کیش پروگرام کیلئے رجسٹر ہوگئے ہیں۔

مستحقین کی امداد کے لیے متعدد سرکاری اسکولز میں قائم کیے گئے سینٹرز صبح 8 سے شام5 بجے تک کام کریں گے جبکہ ہر درخواست پر 12 ہزار روپے کی رقم دی جائے گی۔

خواتین کی سہولت کے لیے ان کے گھروں کے قریب احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے سینٹرز  موجود ہیں جبکہ رقوم حکومتی مراکز اور نجی بینک سے مل سکیں گی۔ بینکس کے اے ٹی ایمز میں مستحقین کی امداد کیلئے رقم جاری کردی گئی ہے۔

نجی بینکس اور حکومتی مراکز سمیت 17000 مقامات سے مستحق افراد امداد حاصل کرسکیں گے جبکہ آج شروع ہونے والے مرحلے سے 23 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے لیے 144 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جو 1 کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں تقسیم ہوگی۔

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو وزیرِ اعظم کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے لیے اہم ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں۔ فورس کے ذمہ داران لاک ڈاؤن کے دوران عوام کو اشیائے خوردونوش فراہم کریں گے۔

Related Posts