راولپنڈی: پاک فوج کے ایک سپاہی نے ضلع ہنگو کے علاقے تھل میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا تاہم دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان جام شہادت نوش فرما گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات ضلع ہنگو کے علاقے تھل میں واقع فوجی چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان شہید ہوگیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دہشتگرد فرار ہوگئے، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں
انسانی المیے سے بچنے کے لیے دنیا افغانستان کی مدد کرے، آرمی چیف
رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کی ویڈیو ریلیز، وزیر اعظم کا خراجِ تحسین