پاک فوج کا شین وارسک میں آپریشن،8 دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج کا شین وارسک میں آپریشن،8 دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید
پاک فوج کا شین وارسک میں آپریشن،8 دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے شین وارسک میں آپریشن کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک جبکہ پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن دہشت گردوں کی کمین گاہوں پر کیا گیا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے نتیجے میں 8 دہشتگرد وں کو ان کے انجام تک پہنچا دیا گیا۔

دہشتگردوں کی کمین گاہوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا،ہلاک ہونے والوں میں دہشت گروں کا کمانڈر جان محمد عرف چراغ بھی شامل ہے۔

دوران آپریشن دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے بہادر سپاہی حامد رسول (31 سال) نیجام شہادت نوش کیا جبکہ دو آفیسرز اور دو جوان شدید زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد معصوم افراد کے قتل و غارت اور سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کا فیصلہ، عمران خان کا 75شہروں میں یوم تشکر کی تقریبات کا اعلان

آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی حامد رسول دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ کلیئرنس کے دوران شہید ہوئے، مادرِ وطن کے جانباز سپاہی دہشت گردی کے ناسُور کو مٹانے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہیں گے۔

Related Posts