پاک فوج کے ایوی ایشن پائلٹس نے گلیشیئر کی چوٹی سے دو غیر ملکیوں کو بچا لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج کے ایوی ایشن پائلٹس نے گلیشیئر کی چوٹی سے دو غیر ملکیوں کو بچا لیا
پاک فوج کے ایوی ایشن پائلٹس نے گلیشیئر کی چوٹی سے دو غیر ملکیوں کو بچا لیا

گلگت بلتستان: پاک فوج کے ایوی ایشن پائلٹس نے گلگت بلتستان میں واقع گلیشیئر کی چوٹی سے 2 غیر ملکیوں کو ریسکیو کر لیا ہے۔ دونوں غیر ملکی شہری کوہ پیمائی کے ارادے سے چوٹی پر چڑھے تھے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق امریکا اور فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے دونوں غیر ملکیوں کو خوش اسلوبی سے ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

بچائے جانے والے دونوں افراد میں امریکی شہری ڈونلڈ ایلن براؤی اور فن لینڈ کی خاتون شہری نکیوا لوتا ہنریا شامل ہیں، دونوں افراد عالمی سرمائی مہم میں حصہ لے رہے تھے۔

عالمی مہم کے دوران چوٹی سر کرتے ہوئے دونوں غیر ملکی شہریوں بالتورو گلیشیئر نامی گلگت بلتستان کی بلند و بالا چوٹی پر پھنس گئے جنہیں پاک فوج کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچا لیا۔

بالتورو گلیشئر گلگت بلتستان میں واقع 63 کلومیٹر  طویل گلیشئر ہے جو قراقرم کے پہاڑی سلسلے کا حصہ ہے جبکہ کے ٹو نامی پاکستان کی سب سے بلند چوٹی بھی اسی سلسلے کا حصہ ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے براعظم جنوبی امریکا کی آکونکاگووا نامی بلند ترین چوٹی سر کرلی جس کی اونچائی 6 ہزار 961 میٹر ہے۔

جنوبی امریکا کے آکونکاگووا نامی پہاڑ کا شمار7 سمٹس میں بھی ہوتا ہے، چوٹی سر کرنے کے ساتھ ہی علی میمن نے 10 کلو وزنی اور 150 فٹ کا پاکستانی جھنڈا لہرانا کا ریکارڈ بھی بنا ڈالا ہے۔

مزید پڑھیں: اسد علی میمن کا بڑا کارنامہ، جنوبی امریکا کی بلندترین چوٹی سر کرلی

Related Posts