پاک فوج کی قربانیاں اور پی ڈی ایم کا کردار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں اس وقت عجیب سا ماحول بنا ھوا ہے کرسی کی جنگ میں پاکستان کو آگ میں جھونکا جارہا ہے کسی بھی حد تک جانے کی تیاری کرلی گئی ہے پاکستان جس کو روز اول سے ہی بھارت جیسے ازلی دشمن کا سامنا ہے جو کسی بھی قیمت پر پاکستان کو تباہ دیکھنا چاہتا ہےاور اس مقصد کیلئے وہ اندرونی اور بیرونی سازشوں میں مصروف رہتا ہے ۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عمران خان کی موثر ترین تقریر کے بعد جیسے ہی پاکستان کے بیانیے کو تقویت ملی تو بھارت نے آنکھیں چرانی شروع کردیں اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا اور پاکستان کو بدنام کرنا شروع کردیا اور سرحدوں پر اشتعال انگیزی شروع کردی۔

اسکے علاوہ بلوچستان اور قبائلی علاقہ جات میں بھی تخریب کاری شروع کروا دی چونکہ ساری دنیا جانتی ہے کہ بھارت ہمسائے ممالک میں تخریب کاری کرواتا رہتا ہے اور اس سے کسی کی بھی سرحد محفوظ نہیں چاہے وہ نیپال ھو،چائینہ یا پھر پاکستان ان ممالک کیساتھ آئے روز کوئی نہ کوئی مسئلہ پیداکرتا رہتا ہے اس کا ہدف پاکستان آرمی اور دنیا کی نمبر ون سیکرٹ ایجنسی آئی ایس آئی ھوتی ہے وہ آئے روز پاک آرمی پر الزامات لگاتا رہتا ہے کبھی پٹھان کوٹ حملے میں پاکستان اور پاک آرمی کو ملوث کرتا نظر آتا ہے تو کبھی ممبئی حملوں میں پاکستان کو قصوروار ٹھہراتا ہے ۔

پاکستان نے اس حوالے سے بڑی ذمہ داری کا ثبوت دیا اور پاک آرمی نے ثابت کیا ہے کہ وہ دنیا کی سب سے بہترین اور پیشہ ور آرمی ہے جس نے جنگ کیلئے تیار بیٹھے عیار اور مکار دشمن کو بہترین حکمت عملی سے واپس اپنی سرحدوں میں دھکیل دیا بھارت اور اسرائیل واضح طور پر مسلمانوں کے دشمن ہیں اسرائیل نے عمران خان حکومت پر زور دیا کہ وہ اسے تسلیم کرلے مگر عمران خان نے انکار کردیا چنانچہ اسرائیل نے بھارت کیساتھ ملکر سازشیں کرتے ھوئے اندرونی میر جعفروں کو ساتھ ملایا اور پاکستان مخالف بیانیے کو ھوا دینے لگا ۔

میاں نوازشریف، مولانا فضل الرحمٰن، محمود خان اچکزئی سمیت متعدد سیاستدانوں کے حوالے سے شیخ رشید اور دوسرے حکومتی وزراء یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ یہ بھارت اور اسرائیل کیلئے کام کرتے ہیں اور ان کا ٹارگٹ پاک فوج ہے۔ مسلم لیگ ن اور میاں نوازشریف جیسے ہی اقتدار سے الگ ھوئے انہوں نے قومی اداروں کیخلاف باتیں کرنا شروع کردیں اور میاں نوازشریف تو نام لیکر پاک فوج اور آئی ایس آئی کیخلاف زہر اگلنے لگے یہ سلسلہ تب سے شروع ہے جب پانچ ججز صاحبان کی طرف سے میاں صاحب کو معزول کیا اس وقت سے مسلم لیگ ن کا بیانیہ قومی اداروں کیخلاف ھوگیا۔

اپوزیشن کی 11 سیاسی جماعتوں نے تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے نام سے الائنس بنایا تاکہ موجودہ حکومت سے جان چھڑوائی جاسکے جس کا پہلا جلسہ گوجرنوالہ میں رکھا گیا اس جلسے میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے پاک فوج اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کیخلاف سخت زبان استعمال کی پی ڈی ایم کے اس جلسے کو بھارتی میڈیا نے خوب کوریج دی، آؤ نہ دیکھا تاؤ مریم نواز،بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن نے پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کی ایسے لگ رہا تھا جیسے گوجرانوالہ پاکستان کی بجائے بھارت میں ھو میاں نوازشریف نے بانی ایم کیو ایم لندن الطاف حسین کے نقش قدم پر چلتے ھوئے سخت زبان سے بھارت اور اسرائیل کو خوب خوش کیا ۔

میاں صاحب کے بیانیے نے 11 جماعتوں کے الائنس پر سوالیہ نشان بنادیے اسکی مثال ایسے ہے کہ امریکہ میں ایک پاکستانی نژاد بندے کا پاکستانی پاسپورٹ نہیں بن رہا تھا ، وہ قونصلیٹ کے چکر لگا لگا کر تنگ آچکا تھا اور آخر کار اسے ایک سفارشی مل گیا جس نے کہا کہ میں تمہارے ساتھ جاؤں گا اور خود تمہارا پاسپورٹ بنوا کر دونگا، ایک روز وہ بندہ سفارشی کے ہمراہ قونصلیٹ پہنچا اور سفارشی کو بات چیت کرنے کے لئے آگے کیا۔

سفارشی نے آغاز ہی گالی سے کیا کہ تمہاری ایسی کی تیسیابھی بناؤ پاسپورٹ،حالات کی سنگینی دیکھ کر وہ بندہ با آواز بلند کہنے لگا کہ اﷲ کی قسم میں اس سفارشی کو نہیں جانتا پتہ نہیں یہ کون ہے اور میری ترجمانی کیوں کر رہا ہے،لیگی عوام کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ، وہ مہنگائی کے خلاف نواز شریف کو اپنا سفارشی بنا بیٹھے لیکن اس سفارشی نے بھی وہی کیا جو پاسپورٹ والے سائل کے سفارشی نے کیا تھا، اب لیگی عوام کی اکثریت بھی نواز شریف سے ویسے ہی لا تعلقی کا اظہار کرے گی جس طرح اس سائل نے ترجمانی کرنے والے سےکیا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے اس ساری صورتحال کے حوالے سے کہا کہ عنقریب میاں شہبازشریف اس بیانیے کی مخالفت کرتے نظر آئیں گے کیونکہ میاں شہبازشریف کسی بھی صورت فوج سے نہیں بگاڑیں گے۔ پچھلے تین چار دن میں 22 جوان جام شہادت نوش کرچکے ہیں کیا وہ کسی کی اولاد نہیں تھے انہوں نے کس کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا اگر یہ بات میاں نوازشریف اور پی ڈی ایم کی سمجھ میں آگئی تو شاید دوبارہ ان کی زبان سے پاک فوج کیخلاف بات نہیں ھوگی لیکن میاں صاحب شاید ٹھان چکے ہیں لہٰذا باقی 10 جماعتوں کو سوچنا ھوگا کہ وہ میاں صاحب کا بیانیہ آگے لیکر چلتے ہیں یا ان کا مقصد کرسی حاصل کرنا ہے ۔

بیشک اپوزیشن حکومتی کوتاہیوں اور نااہلیوں پر کھل کر تنقید کرے لیکن بطور پاکستانی ہمیں پاک فوج کی قربانیوں کو نہیں بھولنا چاہئے یہ پاک فوج ہی ہے جسکی بدولت ہم سے کئی گنا بڑے بھارت اور اسرائیل جیسے ملک کی جرات نہیں ھوتی کہ وہ سامنے آکر وار کرے بزدل دشمن اسی لیے چھپ کر وار کرتا ہے اور اندرونی غداروں کے ذریعے اس ارض پاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔

حکومت وقت کو چاہیے کہ وہ پاک فوج اور ملکی اداروں کیخلاف بولنے والوں کو سخت سے سخت سزائیں دلائیں اور اسکے مئوثر قانون سازی کریں ھماری عدلیہ کو بھی اب ماضی سے سیکھنا ھوگا کیونکہ یہ سسلین مافیا آپ پر پہلے حملے کرچکا ہے یہ اب بھی دریغ نہیں کرے گا عدلیہ کو بھی فیصلہ کن کردار ادا کرنا ھوگا میں ہر پاکستانی سے یہی اپیل کروں گا جس پر مرضی تنقید کریں لیکن خدارا ان کو تنقید کا نشانہ نہ بنائیں جو آپ کی خاطر اپنے معصوم بچوں کو یتیم چھوڑ جاتے ہیں جو آپ کی خاطر اپنا ہر سکھ قربان کردیتے ہیں بطور پاکستانی ہمیں یہ عہد کرنا ھوگا کہ پاک فوج اور اداروں کیخلاف اٹھنے والی کسی بھی آواز کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ پورے ملک میں جلسے کرنے جارہی ہے لہٰذا ان تمام قائدین کو اس بات کا خیال رکھنا ھوگا کہ بیشک وہ کھل کر سیاست کریں لیکن اداروں کی تذلیل نہ کریں نوازشریف صاحب آپ تین دفعہ اس ملک کے وزیراعظم بنے ہیں آپ باہر بیٹھ کر اسی ملک کو گالیاں دے رہے ہیں اور دشمنوں کو خوش کررہے ہیں وقت آگیا ہے کہ قوم اب ایسے ملک دشمن عناصر کا مکمل بائیکاٹ کرے جو اس ملک کا نمک کھا کر اسی کیخلاف زہر اگلتے ہیں پاک فوج ہر پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرتی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی مجھے بطور پاکستانی اپنی فوج پر فخر اور ناز ہے۔پاک فوج زندہ بادپاکستان پائندہ باد

Related Posts