پاکستان اور ازبکستان کے مابین دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے اہم فیصلہ سامنے آگیا۔ نگران وزیرِ تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت کو آسان بنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ازبک نائب وزیر اعظم جمشید خدجایف کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران نگران وزیرِ تجارت نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے مابین دو طرفہ تجارت کا حجم اس وقت 10 کروڑ ڈالرز ہے جس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
گورنر خیبر پختونخوا کو سونے اور چاندی کا تاج پہنانے کی تقریب، تاجر برادری کیا چاہتی ہے؟
پریس کانفرنس کے دوران نگران وزیرِ تجارت ڈاکٹرگوہر اعجاز نے کہا کہ باہمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ دوطرفہ تجارت کی آسانی کیلئے بینکنگ چینلز کھولے جائیں گے۔ صدرِ ازبکستان کی ہدایات پر مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا گیا۔
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
نگران وزیرِ تجارت نے کہا کہ مستقبل قریب میں پاک ازبکستان تجارت کے حجم میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ ای سی او اجلاس میں وزیر اعظم نے بھی دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے پر زور دیا۔ بینکنگ چینلز کھولنے کیلئے ابکستان کے 3 بڑے بینکس کے صدور بھی پاکستان پہنچے ہیں۔
وزیرِ تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ ہم نے ازبکستان کے نائب وزیر اعظم کے ساتھ لاجسٹکس اور کنٹینر سروسز کے علاوہ گوادر پورٹ کے استعمال پر بھی گفتگو کی۔ پاکستان کا ایگزم بینک فعال کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے باہمی اسٹرٹیجک روابط انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
دوسری جانب ازبکستان کے نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے یہاں کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔ پاکستان سے تجارت کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی ہے۔ ازبکستان کے سرمایہ کار بھی پاکستان میں کاروبار کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔