ویمن ٹی 20، پاکستان اور بھارت کا مقابلہ آج، برج خلیفہ پر تصاویر آویزاں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور بھارت
(فوٹو: آن لائن)

ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ آج ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم روایتی مخالف ٹیم کو دھول چٹانے کیلئے تیار ہے جبکہ دونوں ٹیموں کی حمایت کیلئے برج خلیفہ پر تصاویر آویزاں کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت ہرمن پریت کور جبکہ پاکستان کی قیادت فاطمہ ثناء کریں گی۔ ہرمن پریت کور منجھی ہوئی بیٹر ہیں جبکہ فاطمہ ثناء قومی کرکٹ ٹیم کی مایہ ناز آل راؤنڈر مانی جاتی ہیں۔

دونوں روایتی حریفوں کا مقابلہ آج متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ہوگا۔ پہلے میچ میں ایشین چیمپین سری لنکا کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم بھارت کو بھی ہرانے کیلئے پر عزم ہے جبکہ بھارتی ٹیم اپنا پہلا ہی میچ ہار گئی تھی۔

میچ سے قبل اپنے بیان میں قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا کہ پہلے میچ کی طرح بھارت کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانے کی کوشش ہوگی۔ میچ سے پہلے ہی دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پاکستان اور بھارت کے رنگوں سے سج گئی۔

میچ سے قبل برج خلیفہ پر پاکستان اور بھارت کی کپتان خواتین ہرمن پریت کور اور فاطمہ ثناء کی تصاویر لگا دی گئیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں شکست ہوئی تھی۔

Related Posts