جڑواں شہروں میں کشیدگی، راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے راستے، موبائل،میٹروسروس بند

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میٹرو سروس
(فوٹو: جیو نیوز، زمین)

پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظر جڑواں شہروں میں کشیدگی ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے راستے، موبائل سروس اور میٹرو بس سروس بند ہیں۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے راستے مسلسل 3 روز سے بند ہیں۔ جڑواں شہروں کے زیادہ تر کاروباری مراکز کو بند کردیا گیا، مختلف سڑکوں کو کنٹینرز لگا کربند کردیا گیا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مسائل درپیش ہیں۔ معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر جبکہ لیاقت باغ راولپنڈی سے فیض آباد تک جگہ جگہ رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ مری روڈ تین روز سے ہر طرح کی ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردی گئی ہے۔

پنجاب پولیس کی نفری کو جگہ جگہ تعینات کرکے سکیورٹی گزشتہ کئی گھنٹوں سے ہائی الرٹ پر ہے۔ موبائل انٹرنیٹ بندش کے باعث سوشل میڈیا کے ذریعے رابطوں اور آن لائن کاروبار میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ میٹرو بس سروس مسلسل 3 روز سے بند ہے۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس جو گزشتہ کئی گھنٹوں سے مسلسل معطل ہے، اسے جلد باضابطہ طور پر بحال کردیا جائے گا۔ اسلام آباد کی حدود میں ایکسپریس وے، کشمیر ہائی وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ مری روڈ اور ائیر پورٹ روڈ پر بھی ٹریفک کا سلسلہ بحال ہے۔

دوسری جانب سکیورٹی حکام نے ریڈ زون کی جانب جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا۔ اسلام آباد سے لاہور جانے والی موٹر وے ایم ون کو بھی کھول دیا گیا۔ ایم ون پر کھودی گئی خندقیں بھر دی گئیں۔ شہرِ اقتدار سے پشاور جانے والی ایم 2 موٹر وے بھی ٹریفک کی آمدورفت کیلئے کھلی ہے۔

Related Posts