پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان رواں برس عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکل سکتا ہے جس کی قوی امید جنم لے چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے حال ہی میں ایف اے ٹی ایف کو انتہا پسندی، دہشت گردی اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے انسداد کیلئے اہم اقدامات پر پیشرفت کی تازہ ترین رپورٹ بھجوائی ہے جس کے تحت 27 نکات پر عملدرآمد مکمل ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف لسٹ کے متعلق مجموعی طور پر 33 نکات پر عمل کرنا تھا، باقی 6 نکات پر پیشرفت جلد مکمل کر لی جائے گی جس کی یقین دہانی ایف اے ٹی ایف کو بھیجی گئی رپورٹ میں کرائی گئی۔ حکام کو قوی امید ہے کہ ایف اے ٹی ایف رواں برس گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

آج سے 2 سے 3 ہفتے قبل ون ٹو ون مذاکرات کے دوران وفاقی وزیرِ اقتصادی امور حماد اظہر نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ حکام نے مذکورہ 27 نکات میں سے 21 پر مکمل عمل درآمد کے دستاویزی ثبوت ایف اے ٹی ایف کو جمع کرادئیے۔ باقی ماندہ 6 نکات کے بھی 50 سے 70 فیصد امور پر عمل درآمد مکمل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کی مالی معاونت، منی لانڈرنگ اور انتہا پسندی کے خلاف قانون سازی سمیت دیگر اہم اقدامات بروئے کار لا رہا ہے۔ ایف اے ٹی ایف قبل ازیں خود بھی اس بات کا اعتراف کر چکا ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف نکات پر عملدرآمد میں سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

گزشتہ 2 برس میں پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے پلان پر عمل درآمد تیز کردیا ہے۔ جنوری 2019ء تک پاکستان صرف 1 ہی شرط پر مکمل طور پر عمل کرسکا تھا۔ 1 پر پاکستان کا عمل جزوی تھا جبکہ 25 شرائط پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی تھی۔ جون 2019ء تک 2 شرائط پر عمل درآمد مکمل ہوا۔

گزشتہ برس اکتوبر 2020ء تک پاکستان ایف اے ٹی ایف کی 21 شرائط پر مکمل عمل درآمد کرچکا تھا۔ 6 شرئاط پر جزوی عمل درآمد ہوا جس کے بعد کوئی بھی ایسی شرط باقی نہیں بچی جس پر جزوی عمل درآمد نہ کیا گیا ہو۔ حکام قوی امید رکھتے ہیں کہ رواں برس پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف اے ٹی ایف کے سہولت کار؟

Related Posts