چین کو بھارت کے 5 اگست کے مقبوضہ کشمیر دشمن اقدامات پر اعتراضات ہیں۔وزیر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shah-Mehmood-Qureshi
ہندوستان مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے ،وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین کو بھارت کے 5 اگست کے مقبوضہ جموں و کشمیر سے دشمنی کے اقدامات پر اعتراضات ہیں، مجھے یقین ہے چینی صدر کے دورۂ بھارت میں اس حوالے سے بات ضرور ہوگی جبکہ دورۂ چین سفارتی لحاظ سے کامیاب رہا اور ہم اطمینان کے ساتھ وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔

چینی دارالحکومت بیجنگ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی تیسرا ملک پاکستان اور چین کے تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتا جبکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورۂ چین کی اہمیت سے ہر ایک خوب واقف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی چینی ہم منصب سے ملاقات، کشمیر سمیت اہم معاملات پر گفتگو

وزیر خارجہ نے دورۂ چین کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز چینی وزیر اعظم سے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی اور اب تک سی پیک منصوبوں، اقتصادی ترقی، معاشی معاملات اور دیگر اہم امور پر خصوصی گفتگو ہوچکی ہے جبکہ چین وزیر اعظم کل کی ملاقات سے مطمئن اور خوش نظر آئے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج چینی صدر سے دو طرفہ مذاکرات کی دوسری نشست کے دوران علاقائی اور اسٹرٹیجک صورتحال پر بات چیت ہوئی اور چین نے پاکستان کے مؤقف سے اتفاق کیا جس پر ہم نے ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ چینی صدر پاکستانی قیادت کا نقطہ نظر اچھی طرح سمجھ چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی مؤقف پر چینی صدر کو اور چینی صدر نے دورۂ بھارت کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں لیا ہے جبکہ ہم نے چینی سرمایہ کاروں، صنعتکاروں اور بزنس مینوں سے بات چیت کی ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے حکومت کے پرکشش اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔ 

مزید پڑھیں: افغانستان میں یونیورسٹی اورکیڈٹس کی بس پرحملے،درجنوں افرادجاں بحق

Related Posts