اسلام آباد: پاکستان اور چین کے مابین عالمی روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت تجارت کا آغاز ہوگیا ہے۔ دو طرفہ تجارت کیلئے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) فعال ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (این ایل سی) اور چینی کمپنی سیوا لاجسٹسکس کے مابین اشتراک کے نتیجے میں پہلی بار یو این عالمی روڈ ٹرانسپورٹ کنونشن کے تحت سامان کی سرحد پار ترسیل شروع ہوگئی۔
پاک چین کمپنیاں الیکٹرک موٹر سائیکل اور رکشے بنائیں گی
کارگو ٹرکس کا پہلا قافلہ چین سے پاکستان کیلئے سفر پر روانہ ہوچکا ہے جبکہ یہ پیشرفت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے آغاز کے 10 سال مکمل ہونے پر سامنے آئی جس سے پاک چین تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
ماہرینِ معاشیات کا کہنا ہے کہ عالمی روڈ ٹرانسپورٹ اقدام سے پاک چین سرحد پار تجارت کو مزید فروغ ملے گا جبکہ پراجیکٹ کے تحت دونوں ممالک کے مابین تجارتی لاگت میں بھی کمی کی توقع کی جارہی ہے۔
چین نے کاشغر، خنجراب ٹریڈنگ اینڈ سروس کو رواں برس کیلئے قومی لاجسٹسکس مرکز بنا دیا جبکہ ٹی ٹی آر سروس شروع کرنے کیلئے کاشغر یوان فانگ عالمی لاجسٹکس پورٹ کمپنی میں بھی تقریب منعقد کی گئی۔