باہمی تعلقات میں بہتری کیلئے پاکستان اور بنگلادیش نے ایک اور قدم بڑھا دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو عرب نیوز

بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم حسینہ واجد کے بھارت فرار ہوجانے کے بعد سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ تعلقات سے متعلق مثبت خبریں آرہی ہیں۔

اس سلسلے میں ڈھاکا یونیورسٹی کی پرو وائس چانسلر (ایڈمن) پروفیسر صائمہ حق کے مطابق پاکستانی طلبا کو اب ڈھاکا یونیورسٹی میں داخلہ لینے کی اجازت ہوگی۔ بنگلہ دیشی طلبا کو بھی پاکستان میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھی جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے 100 طلبہ کے لیے مکمل اسکالر شپ کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے 100طلبہ پاکستانی یونیورسٹیز میں اعلی تعلیم حاصل کریں گے، پاکستانی ہائی کمیشن ڈھاکہ تمام عمل میں فوکل ادارے کے طور پر کام کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی یونیورسٹیز اپنے پورٹل پر طلبا کی خود سلیکشن کریں گی، عرصے کے بعد تعلیم کے شعبے میں تعاون بحال ہو رہا ہے۔

Related Posts