پاکستانی گدھے دنیا بھر میں چھا گئے، لاہوری گدھے سب سے زیادہ مقبول

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Among Top 3 Countries To Have The Most Donkeys!

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان دنیا بھر میں  گدھے ایکسپورٹ کرنیوالے  ٹاپ 3 ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔ لاہور کے گدھے سب سے زیادہ مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کا نام دنیا بھر میں گدھوں  کی ایکسپورٹ میں دوسرے نمبرپر آگیا ہے، پہلے پر چین اور تیسرے نمبر پر ایتھوپیا موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں گدھوں کی پیدا وار بڑھتی جارہی ہے اور دنیا بھر میں گدھوں کی برآمد میں  سب سے زیادہ لاہور کے گدھے شامل ہیں اور لاہور میں گدھوں کی ایکسپورٹ ایک انتہائی منافع بخش کاروبار بن گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں  گدھوں کی بڑھتی پیداوار اور کاروبار کے پیش نظر محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کے ٹاپ 3 ممالک میں شامل ہونے کی تصدیق کی ہے۔

محکمہ لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ لاہور میں 41 ہزار گدھے موجود ہیں جن کی تعداد وقت کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے اور لاہور ملک میں گدھوں کی پیداوار کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے۔

حکومت پنجاب نے لاہور میں گدھوں  کیلئے ایک خصوصی اسپتال بھی قائم کردیا ہے جہاں ان کو مفت طبی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:شہری انتظامیہ نے کراچی میں مرغی، گوشت کی قیمتیں آسمان پر پہنچادیں

واضح رہے کہ ماضی میں لاہور میں گدھوں کا گوشت عام دکانوں پر بچھیا کے نام پر فروخت کیا جاتا رہا ہے جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں  میں مذبحہ خانوں میں گدھے اور کتے کا گوشت بھی برآمد کیا گیا تھا۔

Related Posts