پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، حادثے کی تحقیقات شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، حادثے کی تحقیقات شروع
پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، حادثے کی تحقیقات شروع

اٹک: پاک فضائیہ کا ایک طیارہ آج معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ائیر فورس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب کے قریب پیش آیا جہاں پاک فضائیہ کا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا جس سے میں موجود پائلٹ محفوظ رہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے بیان کے مطابق طیارے کے پائلٹ جہاز سے بحفاظت اُترنے میں کامیاب رہے جبکہ زمین پر طیارے کے گرنے سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واقعے کی وجوہات پر تفتیش کیلئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 23 مارچ کے ائیرشو کی ریہرسل کے دوران طیارہ گر گیا جس کے نتیجے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہو گئے تھے۔

اسلام آباد کے علاقے شکرپڑیاں  میں رواں برس 11 مارچ کو طیارہ گرنے کے بعد اس کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی جس میں طیارہ گرنے کے بعد درختوں کے عقب سے دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں پاک فضائیہ کا طیارہ گرنے سے ونگ کمانڈر شہید

Related Posts