ورلڈ کپ 2023: افغانستان نے پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ کپ 2023: افغانستان نے پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دیدی
ورلڈ کپ 2023: افغانستان نے پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

چنئی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے اہم میچ افغانستان نے پاکستان کو 8وکٹوں سے ہرا دیا۔

پاکستان نے چنئی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کو 283رنز کا ہدف دیا تھا، جو افغانستان نے 49 ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

رحمت شاہ 77 اور کپتان حشمت اللہ شاہدی48 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے،رحمان اللہ گرباز نے 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ابراہیم زدران 87 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور حسن علی  نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 74 اور عبد اللہ شفیق 58 رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔

گرین شرٹس کا افغانستان کے خلاف آغاز اچھا رہا، اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق کے درمیان 50 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر 56 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی، امام 17 رنز بناکر عظمت اللہ عمرزئی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

بابر اور عبد اللہ شفیق کے درمیان بھی 54 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر عبد اللہ 58 رنز بناکر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

پاک افغان میچ: نسیم شاہ کا بیان سامنے آگیا؟

اختتامی اوورز میں افتخار احمد اور شاداب خان نے ذمہ درانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا، افتخار 27 گیندوں پر 40 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

Related Posts