پاک افغان میچ: نسیم شاہ کا بیان سامنے آگیا؟

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پاک افغان میچ: نسیم شاہ کا بیان سامنے آگیا؟
پاک افغان میچ: نسیم شاہ کا بیان سامنے آگیا؟

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا ورلڈ کپ میں پاک افغان میچ کے دوران ٹوئٹ وائرل ہوگیا۔

پاکستان نے ورلڈکپ کے اپنے اہم میچ میں افغانستان کو جیت کے لیے 283 رنز کا ہدف دے دیا ہے جس کے تعاقب میں افغانستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 74 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عبداللہ شفیق نے 60 گیندوں پر شاندار نصف سنچری بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد اور شاداب خان نے 40، 40 رنزکی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ سعودشکیل 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

محمد نبی اور عظمت اللہ عمر زئی نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا، نوجوان افغان اسپنر نوراحمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

افغانستان کے خلاف ورلڈ کپ کا اہم میچ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

تاہم فاسٹ بولر نسیم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میرا یقین کریں پاکستان یہاں سے میچ جیت جائے گا، کوئی شک؟۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نسیم شاہ کے ٹوئٹ پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔