پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز: پہلا میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز: پہلا میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز: پہلا میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کا پہلا میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام ساڑھے چھ بجے سے میچ ہر اسپورٹس چینل پر نشر کیا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی کے 20 اوورز پر مشتمل مختصر کرکٹ فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم سری لنکن ٹیم کی ناتجربہ کاری کا بہترین فائدہ اٹھا سکتی ہے جبکہ پاکستان کی طرف سے بیٹسمین کے طور پر کھیلنے والے احمد شہزاد، عمر اکمل اور فخر زمان کی کارکردگی اس میچ میں اہم سمجھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری،محمدعامر ٹاپ ٹین بولرز میں شامل

ہیڈ کوچ مصباح الحق کو عماد وسیم سے بیٹنگ کے ساتھ ساتھ بہترین باؤلنگ کی بھی امیدیں ہیں جبکہ شاداب خان کے ساتھ ساتھ محمد عامر، وہاب ریاض اور عثمان شنواری بھی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

اس کے مقابلے میں سری لنکا کی طرف سے شیہان جے سوریا، ونوشکا گونا تھلاکا اور کپتان ڈاسن شناکا اچھے بیٹسمین ثابت ہو سکتے ہیں  جبکہ باؤلنگ کے شعبے میں لاہیرو کمارا کے علاوہ باقی نئے کھلاڑی بھی شامل ہیں جو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنی اہلیت ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے وکٹ کیپر کی حیثیت سے 50 ون ڈے میچز کی قیادت کرنے والے دوسرے کھلاڑی ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے دو روز قبل  جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کراچی میں سری لنکا کے خلاف کھیلا گیا میچ بطور وکٹ کیپر اور کپتان سرفراز احمد کا 50واں میچ تھا جس کے نتیجے میں عالمی رینکنگ میں بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے بعد سرفراز احمد کو یہ اعزازحاصل ہوا۔

مزید پڑھیں: سرفراز احمد کا اعزاز: 50 ون ڈے میچز کی قیادت کرنے والے دوسرے وکٹ کیپربن گئے

 

Related Posts