پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pak saudi opt
pak saudi opt

اسلا م آباد: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں حفر ال بتین کے مقام پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دو ہفتے تک جاری رہنے والی ان مشقوں کو ساتویں الصمصام کا نام دیا گیا ہے،مشترکہ مشقوں کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سعودی فوج کے میجر جنرل صالح بن احمر الزہرانی تھے۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مشقیں انسداد دہشتگردی پر موکوز ہوں گی، الصمصام مشقیں پاک سعودی دفاعی تعاون کے تسلسل کی آئینہ دار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بحرین کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں البدر 4 انسداد دہشتگردی مرکز پبی خیبر پختونخواہ میں کل جمعرات کو اختتام بزیر ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں: پاک بحرین مشترکہ فوجی مشقیں البدر 4اختتام پذیرہوگئیں، آئی ایس پی آر

Related Posts