اسلام اباد: کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کیلئے میڈیکل کیمپ، یونیورسٹی کی طالبات سراپااحتجاج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام اباد: گولڑہ موڑ میں واقع رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی حاجی کیمپ میں حکومت کی طرف سے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کےلئے میڈیکل کیمپ بنادیا گیا جبکہ یونیورسٹی کی ہزاروں طالبات سراپائے احتجاج بن گئیں۔

اسلام اباد گولڑہ موڑ پر واقع رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی حاجی کیمپ کیمپس میں حکومت پاکستان کی طرف سے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کےلئے میڈیکل کیمپ بنا دیا گیا ہے۔

کیمپ مبینہ طور پر گرلز کیفیٹریا میں بنایا گیا ہےجس کے خلاف یونیورسٹی کی ہزاروں طالبات سمیت ان کے والدین سراپائے احتجاج ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے بچوں کے ساتھ سراسر ظلم ہے۔

طالبات کا کہنا ہے کہ پیشکش کی گئی تھی رفاہ میڈیکل اسپتال ٹرسٹ کی طرف سے 200بیڈ سمیت پیرا میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز بھی اپنی خدمات بغیر چارجز دیں گے لیکن ہم حکومت کے اس اقدام کی سخت مذمت کرتےہیں۔

طالبات اور ان کے والدین نے مطالبہ کیا کہ ان تمام مریضوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے اور اس میڈیکل کیمپ کو بھی یونیورسٹی کی حدود سے باہر شفٹ کیا جائے ورنہ ہم دیگر اقدامات پر مجبورہوں گے۔

واضح رہے کہ اس قبل خبر آئی تھی کہ چین کے شہر ووہان میں رہائش پزیر طلباء وطالبات سمیت فمیلیز کواسلام آباد کے حج کمپلیکس کے تین بلاکس میں ٹھہرایا جائے گا جس میں بلاک نمبرز 6-7-8ہیں ،ان بلاکس کی صفائی اور وائٹ واش پر 44ملین اخراجات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ووہان میں رہائش پذیر افراد کو اسلام آباد کے حج کمپلیکس میں ٹہرانے کے انتظامات مکمل

حکومت کے اس اقدام کی وجہ سے علاقے کے عوام میں شدید خوف وہراس پایا جارہا ہے مقامی آبادی اور دیگر طبقہ فکر کے لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے ان افراد کو شہر سے باہر جہاں آبادی نہ ہو وہاں منتقل کیا جائے۔