راولپنڈی: روس اور پاکستان کی خصوصی افواج کی “انسداد دہشت گردی آپریشنز” کے لیے مشترکہ مشق دروزبہ VI اختتام پذیر ہوگئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشق دروزبہ VI کی اختتامی تقریب روس کے کراسنوڈر مولکینو ٹریننگ ایریا میں منعقد ہوئی تھی، جس میں ہتھیاروں اور آلات کی نمائشی پریڈ ہوئی۔ پریڈ میں روس اور پاکستان کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
دو ہفتوں کی طویل مشق (28 ستمبر سے 9 اکتوبر) کا مقصد انسداد دہشت گردی کے شعبے میں باہمی تجربے سے سیکھنا اور بہترین طریقوں فائدہ اٹھانا اور اپنانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں
وزیراعظم عمران خان آج ربیع الاول کی تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کریں گے
بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک