پاک روس وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین بحران کے سفارتی حل پر گفتگو

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک روس وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین بحران کے سفارتی حل پر گفتگو
پاک روس وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین بحران کے سفارتی حل پر گفتگو

اسلام آباد: پاک روس وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے دوران یوکرین بحران کے سفارتی حل پر بات چیت ہوئی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نے پاک روس تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دو طرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔ اس دوران وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ روس کا بھی ذکر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم عمران خان میلسی میں عوامی جلسے سے خطاب آج کریں گے

دورۂ روس کے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ ایجنڈے اور افغانستان سمیت خطے کے اہم موضوعات پر وسیع پیمانے پر گفت و شنید ہوئی۔ روسی ہم منصب نے 4مارچ کے پشاور بم دھماکے کی مذمت کی۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روس اہم دو طرفہ معاملات پر تعاون کرے گا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے افغانستان میں امن و استحکام کے مشترکہ اہداف کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

اس موقعے پر یوکرین کی صورتحال پر پاکستان کی تشویش اجاگر کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں پر زور دیتا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ یوکرین اور روس کے مابین کشیدگی کم ہونی چاہئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روس یوکرین تنازعے کے سفارتی حل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے روسی ہم منصب کو یوکرین، پولینڈ، رومانیہ اور ہنگری کے وزیر خارجہ سے ہونے والی بات چیت سے بھی آگاہ کیا۔ 

Related Posts