پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ ملتان سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ ملتان سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ
پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ ملتان سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ملتان سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملتان میں دھند اور لاجسٹک مسائل کے سبب دوسرا ٹیسٹ کراچی شفٹ کیا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی رضامندی کے بعد ایک دو روز میں اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اس دورے کے دوران 3 ایک روزہ میچز 10 سے 14 جنوری کو کراچی میں کھیلے گی۔

مزید پڑھیں:پی سی بی کی نئی عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان، شاہد آفریدی چیف سلیکٹر مقرر

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اور کیویز کے درمیان دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ملتان کے بجائے کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔

Related Posts