آک لینڈ: نیوزی لینڈ بورڈ نے کرکٹ کے شائقین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ سیریز دوبارہ ہوگی، ہم منسوخ کیے گئے میچز دوبارہ کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی بجائے کسی غیر جانبدارانہ مقام پر سیریز کھیلنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ منسوخ کیے گئے میچز دوبارہ کھیلنے کیلئے نیوٹرل مقام منتخب ہوسکتا ہے۔ پی سی بی کو جو نقصان ہوا، اس پر بھی غور کریں گے۔
چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ ڈیوڈ وائٹ کا منسوخ میچز کھیلنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کے ساتھ منسوخ کیے گئے میچز کھیلنے کا سوچا جاسکتا ہے۔ پی سی بی کو پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز منسوخ ہونے سے جو نقصان پہنچا، اس پر بھی غور کیا جائے گا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ہماری کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر جائے گی یا نہیں، تاہم منسوخ ہونے والے میچز کھیلے جاسکتے ہیں جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو میچ منسوخ کیے جانے سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جاسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین کرکٹ سیریز منسوخ کردی گئی، اس کے باووجد ہم پی سی بی سے قریبی تعلقات کے خواہش مند ہیں۔ پاکستانی قوم کا کرکٹ کیلئے جوش و جذبہ قابلِ تعریف ہے۔ ہم سیریز منسوخ ہونے سے پاکستانی قوم کو ہونے والے دکھ کا احساس بھی رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں حملے ہوتے ہیں، پاکستان پر اعتماد کرنا چاہئے۔ڈیرن سیمی