کراچی میں پاک بحریہ کوسٹل کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ کا انعقاد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں پاک بحریہ کوسٹل کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ کا انعقاد
کراچی میں پاک بحریہ کوسٹل کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ کا انعقاد

کراچی(سیّد یاسین ہاشمی): شہرِ قائد میں پاک بحریہ کوسٹل کمانڈ کی سالانہ ایفیشینسی پریڈ 2019ء کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس کے دوران چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی  مہمانِ خصوصی تھے۔ 

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے کوسٹل کمانڈ کی سال 2019ء کے دوران آپریشنل سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بحریہ کوسٹل گارڈ کا علاقہ سرکریک سے جیوانی تک پھیلا ہوا ہے۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ کوسٹل کمانڈ مشکل جغرافیائی حالات کے باوجود ساحلی پٹی پر ہر قسم کے  خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ 

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اور گوادر پورٹ کی حفاظت کے لیے کوسٹل کمانڈ ہر لحاظ سے تیار ہے۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سال 2019ء کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بحریہ یونٹس کو انعامات سے نوازا۔

پاک بحریہ ترجمان کے مطابق قبل ازیں کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے سال 2019ء کے دوران کوسٹل کمانڈر یونٹس کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔ 

Related Posts