کراچی: شہر قائد میں ٹریفک پولیس نے پیر کو انگلینڈ پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنا ٹریفک پلان جاری کر دیا، سیریز کل سے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہونے والی ہے۔
انگلینڈ سات میچوں کی سیریز کے آخری تین میچوں کے لیے لاہور جانے سے قبل منگل، جمعرات، جمعہ اور اتوار کو کراچی میں چار میچ کھیلے گا۔
پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ میچ کے دنوں میں لیاقت آباد سے اسٹیڈیم روڈ حسن اسکوائر فلائی اوور کے راستے سے ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید یہ کہ عام لوگوں کو اسٹیڈیم روڈ کے لیے ایکسپو سینٹر سے بائیں مڑنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید کہا گیا کہ مسافروں کو یونیورسٹی روڈ کا متبادل راستہ اختیار کرنا ہوگا، جبکہ اسٹیڈیم روڈ سے حسن اسکوائر فلائی اوور تک کا راستہ بھی عوام کے لیے کھلا رہے گا۔
مزید پڑھیں:پاکستانی ٹیم کے ہارنے پر افغان کیوں خوش ہوئے؟