پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں، آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیریوں کی حق خودارایت کیلئے جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں، آئی ایس پی آر
کشمیریوں کی حق خودارایت کیلئے جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے زیراہتمام پاکستان اور چین کے درمیان جاری مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے زیراہتمام مشترکہ فوجی مشقیں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی (نوشہرہ) میں اختتام پذیر ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایس سی او کے تحت انسداد دہشت گردی پر یہ پہلی فوجی مشقیں تھیں۔ یہ مشقیں انسداد دہشت گردی کی عالمی کوششوں کا حصہ تھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں ٹیکنالوجی ، نئے رجحانات اور تکنیکوں کی نمائش بھی کی گئی۔ مشقیں دو مراحل میں مکمل ہوئیں۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کے پہلے مرحلے میں ایس سی او ممالک نے 26 سے 31 جولائی تک حصہ لیا جبکہ دوسرے مرحلے میں پاکستان میں 21 ستمبر سے 4 اکتوبر تک مشقیں ہوئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دو ہفتوں کی مشقوں میں ہیلی کاپٹر ، سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شامل تھا ، مشقوں میں طبی امداد اور ریسکیو کا بھی مظاہرہ کیا گیا ، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈرائیورز کی کمی، برطانوی فوج ایندھن کی سپلائی کے لیے تعینات

Related Posts