بلوچستان میں طوفانی بارش سے تباہی، پاک فوج امدادی سرگرمیوں میں مصروف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان میں طوفانی بارش سے تباہی، پاک فوج امدادی سرگرمیوں میں مصروف
بلوچستان میں طوفانی بارش سے تباہی، پاک فوج امدادی سرگرمیوں میں مصروف

کوئٹہ: ملک بھر میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان میں طوفانی بارش سے تباہی پھیل گئی، ندی نالے بپھر گئے، پانی گھروں میں داخل ہوگیا، پاک فوج شہریوں کی مدد کیلئے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے اہم شہر گوادر، چمن اور تربت سمیت مختلف شہروں میں  طوفانی بارشوں سے تباہی ہوئی۔ چمن میں ندی نالے بپھر گئے۔ سیلابی ریلے گلی محلوں میں داخل ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں بونداباندی، بجلی غائب، 225 فیڈرز ٹرپ کر گئے، مزید بارش کی پیشگوئی

متعدد گھر پانی میں ڈوب گئے۔ چمن بارڈر روڈ پر بارش کے باعث آمدورفت کا سلسلہ معطل ہوگیا۔ گوادر بھی بارش کے پانی میں ڈوب گیا۔ درجنوں مکانات اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

بارش کا پانی گوادر میں بھی گھروں میں داخل ہوگیا۔ بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی۔ بارش سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی مدد طلب کر لی گئی۔ فوجی جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے دستوں نے بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی مدد کی۔ پانی میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوانوں نے پسنی، نگور اور جیوانی سمیت بارش سے متاثرہ مختلف علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا۔ پریشان حال عوام کی امداد کا کام جاری ہے۔ 

 

Related Posts