راولپنڈی اسلام آباد میں خوف کا ماحول، پاک فوج اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی اسلام آباد میں خوف کا ماحول، پاک فوج اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات
راولپنڈی اسلام آباد میں خوف کا ماحول، پاک فوج اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات

راولپنڈی اسلام آباد میں خوف و ہراس پھیل گیا، پاک فوج، رینجرز، پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری کو کالعدم ٹی ایل پی کے مارچ کو روکنے کیلئے تعینات کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی کی جانب سے احتجاجی مارچ کی کال کے بعد اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں اور جوانوں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور چھٹی پر گئے ہوئے تمام اہلکاروں کو ڈیوٹی پر واپس پہنچنے کی ہدایات دے دی گئیں۔ فیض آباد کے مقام پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کا دورۂ سعودی عرب، شوکت ترین ساتھ ہوں گے۔ذرائع

لاڑکانہ انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے سے روزگار میں اضافہ ہوگا۔مراد علی شاہ

واٹر کینن اور بکتر بند گاڑیاں اور آنسو گیس کی شیلنگ کے سامان سے لیس پولیس کے دستے بھی فیض آباد پہنچ گئے۔ پولیس کو مظاہرین کو کسی بھی صورت فیض آباد نہ پہنچنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

میٹرو بس سروس بھی بند کردی گئی۔ لیاقت باغ اور فیض آباد کے علاقوں کو پاک فوج، رینجرز، پنجاب پولیس کی ایلیٹ فورس اور کمانڈوزنے حصار میں لے لیا۔ آج صبح مختلف علاقوں سے ٹی ایل پی کے 70 سے زائد اہلکار دھر لیے گئے۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے عہدیداران کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا جو فورتھ شیڈول میں شامل ہیں۔ جڑواں شہروں میں ہنگامی حالت نافذ کرکے شہریوں کو بلاوجہ گھر سے نہ نکلنے کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں۔ دونوں شہروں کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

اعلیٰ افسران فیض آباد میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ چیکنگ سخت کردی گئی۔ جڑواں شہروں میں خوف و ہراس کا راج ہے۔ آج دفاتر اور اسکولوں کے علاوہ کالجز اور یونیورسٹیز میں طلبہ کی حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔ بے شمار شہری اپنے گھروں میں محصور ہو گئے۔ 

 

Related Posts