پیغامِ پاکستان نے ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز اور دی گلیکسی اسکول دادو کے اشتراک سے ایک شاندار اسپورٹس گالا کا انعقاد کیاجس میں طلبہ نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولزممتاز حسین نے اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اپنے پرجوش خطاب میں انہوں نے پیغامِ پاکستان کے فلسفے کو اجاگر کرتے ہوئے نوجوانوں میں حب الوطنی اور قومی اقدار کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔
ایونٹ کے دوران طلبہ نے اپنی مہارتوں اور صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا جبکہ مختلف دلچسپ مقابلوں نے ان کے جوش و جذبے کو مزید بڑھایا۔ اسپورٹس گالا نہ صرف جسمانی صحت کو فروغ دینے کا ذریعہ بنا بلکہ اس نے نوجوانوں میں یکجہتی اور قومی جذبے کو بھی تقویت بخشی۔
ڈائریکٹوریٹ انسپکشن اینڈ رجسٹریشن پرائیویٹ اسکول کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رافیعہ جاویدنے پیغامِ پاکستان، ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز اور دی گلیکسی اسکول دادو کو اس شاندار اور تعلیمی سرگرمی کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ہے۔