پاک فضائیہ کی جانب سے سونمیانی رینج پر فائر پاور کا شاندار مظاہرہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PAF
پاک فضائیہ کی جانب سے سونمیانی رینج پر فائر پاور کا شاندار مظاہرہ

کراچی: پاک فضائیہ کی جانب سے بدھ کوسونمیانی رینج پر فائر پاور کا شاندار مظاہرہ کیا گیا،اس دوران تمام لڑاکا طیاروں نے کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اس موقع پرمہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات بھی شریک ہوئے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جنگی طیاروں نے سونمیانی فائرنگ رینج میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ مظاہرہ صبح 11 بجے شروع ہوا۔ اس دوران لڑاکا طیارے کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا اور طیاروں سے میزائل گرائیں گے۔

فائر پاور مظاہرے میں ایف7پی جے کے اسکواڈرن کی سربراہی پائلٹ عرفان رسول نے کی، جن کا نعرہ ہے’’بازو تیرا توحید کی قوت سے قوی ہے‘‘۔

تقریب میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں میراج فائٹر نے بھی’’رن وے ڈینائیل بم‘‘سے اہداف کو نشانہ بنانے کا شاندار مظاہرہ کیا، جس کی قیادت ونگ کمانڈر وقاص امجد اور حمزہ آفتاب نے کی۔ ان کا نعرہ ہے’’دونیم ان کی ٹھوکر سے صحرا و دریا‘‘۔

فائر پاور کی تقریب میں جے ایف17 تھنڈر طیارے کی سولو ائیروبیٹکس اور پاک فضائیہ کی ائیروبیٹکس ٹیم شیر دل نے بھی فضائی کرتب دکھائے۔ پاک فضائیہ کے اسپیشل سروسز ونگ کے کمانڈوز نے بھی اللہ ہو کے بلند شگاف نعرے لگا کر شاندار مظاہرہ کیا۔

Related Posts