اسلام آباد: پاک فضائیہ (پی اے ایف) نے اتوار کے روز بہادر ‘شاہین’ (عقابوں) کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک ملی نغمہ جاری کیا جو ہمیشہ چوکس اور اپنی قوم کے دفاع کے لیے تیار رہتے ہیں۔
اس نغمیمیں پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے مزید اختراعی اور خود مختار بننے کی کوششوں پر بھی زور دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق یہ گانا پاک فضائیہ کے جوانوں کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین ہے جنہوں نے دشمن کے ساتھ فضائی لڑائی میں بہادری کی داستانیں رقم کیں اور ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔
پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے، جدت اور خود انحصاری کا سفر بھی گانے کی ایک خصوصیت ہے۔
گانے میں اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ہے کہ پاک فوج عوام کی بھرپور طاقت کے ساتھ ملک کے دفاع کا مقدس فریضہ ادا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
مزید پڑھیں:مسلح افواج کا قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کو خراج عقیدت، مزار پر سلامی