پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی مصر میں بین الاقوامی فضائی مشق میں شرکت

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر طیارے مصر میں بین الاقوامی فضائی مشق میں شرکت کررہے ہیں، فضائی مشق برائٹ اسٹار 2 ہفتوں تک جاری رہے گی۔

ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ مصر کے محمد نجیب ملٹری بیس میں بین الاقوامی فضائی مشق”برائٹ اسٹار 2023” کا آغاز ہوگیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر طیارے مصر میں بین الاقوامی فضائی مشق میں شرکت کررہے ہیں جبکہ پاک فضائیہ کے دستے میں ہنرمند ایئر و گراؤنڈ عملہ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گا۔

پاک فضائیہ نے کہا کہ برائٹ اسٹار مشق ایک اہم بین الاقوامی مشق کی حیثیت سے جانی جاتی ہے، 1995 کے بعد مختلف ممالک کو مشق میں شرکت کیلئے مدعو کرنے کا سلسلہ شروع ہوا، برائٹ سٹار سب سے بڑی اور پیچیدہ مشترکہ فضائی مشقوں میں سے ایک ہے۔

مشق کا مقصد شریک ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے، مشق حقیقت پسندانہ فضائی جنگ کی صورتحال کی سیمولیشن کے لیے ڈیزائن کی گئی، مشق حقیقی آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کا موقع فراہم کرے گی۔

ترجمان کے مطابق فضائی مشق برائٹ اسٹار 2 ہفتوں تک جاری رہے گی، قاہرہ کے صحرائی خطہ میں اپنے فضائی، بحری اور بری اثاثوں کے ساتھ حصہ لیں گے، اس کے علاوہ پاکستان، امریکا، بھارت، سعودی عرب، یونان اور قطر سمیت 34 ممالک حصہ لیں گے۔

فضائی مشق برائٹ اسٹار مستقبل میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری کو یقینی بنائے گی۔

Related Posts