اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے رہنماء احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سینٹ الیکشن میں آج ثابت ہوگیا عمران خان دھاندلی خان ہیں، ہمارے ووٹ مسترد کرا کے سنجرانی کو جتوایا گیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم رہنماؤں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہمارے ووٹوں پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔
مسلم لیگ نون کے رہنماء احسن اقبال نے کہا کہ مارچ کے مہینے میں خطے کے لوگوں نے ایک ملک حاصل کرنے کا خواب دیکھا تھا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس طرح کا ڈاکا چوتھی دنیا کے ممالک میں بھی نہیں ڈالا جاتا جیسے دنیا کی ساتویں ایمٹی طاقت ملک میں ڈالا گیا، یہ ہر پاکستانی کیلئے لمحۂ فکریہ ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ دنیا مریخ پر جا رہی ہے معیشت کی بہتری کی باتیں ہورہی ہیں اور یہاں ہمارے ملک میں ووٹ کو عزت کی بات کی جارہی ہے کہ ووٹ پر ڈاکا نہ ڈالو، آج پی ڈی ایم کامیاب ہوئی ہے، ہمیں 49 ووٹ ملے ہیں، سرکاری امیدوار کو 48 ووٹ ملے، جس انداز میں یوسف رضا گیلانی کے ووٹ مسترد کیے گئے یہ ناقابل قبول ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت کے لیے ایک اور کامیابی، مرزا محمد خان آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب