اسلام آباد: تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت کے دور میں سال 2019ء کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی اربوں ڈالرز کی ترسیلات 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے پیغام میں کہا کہ 2019ء کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے 22 ارب ڈالرز کی ترسیلات آئیں۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی 22 ارب ڈالرز کی ترسیلات 6 سال کی بلند ترین سطح پر ہیں جو ایماندار قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ملک کی ایماندار قیادت اور حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ ان شاء اللہ موجودہ مالی سال میں 24 ارب ڈالرز ترسیلات کا ٹارگٹ بھی حاصل کر لیں گے۔
2019 میں اورسیز پاکستانیوں کی طرف سے 22 ارب ڈالرز کی ترسیلات 6 سال کی بلند ترین سطع پر ہیں جو پاکستانیوں کا ایماندار قیادت اور حکومتی پالیسیوں پراعتماد کا اظہار ہے۔انشا اللہ موجودہ مالی سال میں 24 ارب ڈالرز ترسیلات کا ٹارگٹ بھی حاصل کر لیں گے۔https://t.co/Pac2k3QCWg
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) January 14, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں مزید اضافہ کا امکان دیکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے فری لانسرز کو 5000 ڈالر ماہانہ منگوانے کی اجازت دے دی۔
ماہرین کے مطابق گزشتہ برس 26 نومبر کو ترسیلاتِ زر کا حجم رواں سال 2019ء کے لیے 22 ارب ڈالر سے زائد ہو جانے کا امکان ظاہر کیا گیا۔
کہا گیا کہ یہ معیشت کے لیے ایک بڑی خبر ہے، ترسیلات زرمیں مزید اضافہ متوقع ہے، اسٹیٹ بینک نے بھی ترسیلات زر کی گروتھ مستحکم رہنے کی پیشگوئی کی۔
مزید پڑھیں: سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں مزید اضافہ متوقع