دوسری چائنا بین الاقوامی درآمدی نمائش کل سے شنگھائی میں شروع ہو گی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

China expo
دوسری چائنا بین الاقوامی درآمدی نمائش کل سے شروع ہو گی

لاہور: دوسری چائنا بین الاقوامی درآمدی نمائش کل سے شنگھائی میں شروع ہو گی جس میں 35سے زائد پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی ۔

ٹیکسٹائل، صنعت ،پیداواراورسرمایہ کاری امور کے مشیرعبدالرزاق داؤد ایکسپومیں اعلی پاکستانی کاروباری وفد کی قیادت کریں گے۔

پاکستانی برآمدی کمپنیاں نمائش میں ٹیکسٹائل،چمڑے اورکھیلوں کے سامان، سرجیکل آلات اور دیگرآرائشی مصنوعات کی نمائش کریں گی جس سے چین کے لئے پاکستانی برآمدات میں اضافے میں مدد ملے گی۔

پاکستان کی تجارتی ترقی کاادارہ بھی نمائش میں پاکستانی مصنوعات کاسٹال لگائے گا۔مشیرتجارت ایکسپوکے دوران پاکستان میں تجارت اورسرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے بھی ذرائع ابلاغ کوآگاہ کریں گے۔

عبد الرزاق داؤد عالمی ادارہ تجارت کے دوسرے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے اوربیجنگ میں چین کے وزیرتجارت سے دوطرفہ امورپربات چیت کریں گے۔

Related Posts