پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ نے حال ہی میں انسٹا گرام پر 10 لاکھ فالوورز کا سنگِ میل عبور کیا ہے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار عثمان خالد بٹ نے 10 لاکھ فالوورز کا سنگِ میل عبور کرنے کی خبر ایک مزاحیہ انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے سناتے ہوئے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
اپنی پوسٹ میں اداکار عثمان خالد بٹ نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں چیخ کر ان تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو اس وقت سے میرے فالوور بنے ہوئے ہیں جب سے میں یہاں آیا۔
اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا کہ جو لوگ اب میرے فالوور بن رہے ہیں، انہیں بھی خوش آمدید کہتا ہوں۔ اب مجھے اجازت دیں جبکہ میں نے ویڈیو میں اپنے جذبات بیان کردئیے ہیں۔ بونس فیچرز کیلئے بائیں طرف انگلی گھمائیں۔
یہ بھی پڑھیں: میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ فرانس کے خلاف پیغام پر بند ہوا۔رابی پیرزادہ