گلشنِ معمار میں پی ایس ایل کی ڈیل، 20 رنز بنانے پر اپنی پسند کا کھانا آرڈر کریں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے گلشنِ معمار میں واقع ریسٹورنٹ کی جانب سے شائقینِ کرکٹ کو پی ایس ایل ڈیل پیش کرکے کھانے کا لطف دوبالا کردیا گیا ہے۔

گلشنِ معمار میں دیگر ریسٹورنٹس کے برعکس دی پچ ریسٹورنٹ نے پاکستان سپر لیگ 8 کے آغاز کے ساتھ ہی پی ایس ایل ڈیل متعارف کروائی جس میں کھانے اور کرکٹ کے شائقین کو 2 اوورز دئیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 قدیم کاروں کے شوقین ڈاکٹر احمد کبیر سے ملاقات

دی پچ کے منیجر حماد کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس 3 پچز موجود ہیں جہاں شائقینِ کرکٹ کھیل کا شوق پورا کرسکتے ہیں۔ ہم نے اپنے کیفے کے 2 حصے بنائے ہوئے ہیں۔ ایک طرف نوجوان اور دوسری جانب فیملیز آتی ہیں۔

حماد نے کہا کہ آپ یہاں آتے ہیں اور کھانا آرڈر کرتے ہیں، زیادہ سے زیادہ 2000 کا کھانا لیتے ہیں، وہ 1500 ، 1000 یا 500 کا بھی ہوسکتا ہے۔ اس کے بعد آپ پی ایس ایل ڈیل حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ڈیل کیلئے آپ 2 اوورز کھیلتے ہیں جو 150روپے کا ایک اوور پڑتا ہے۔ ایک اوور آپ کو پریکٹس کیلئے دیا جاتا ہے۔دوسرے اوور میں اگر آپ 6بالز پر 20رنز بنا لیں تو 2000تک کا آرڈر مفت ملتا ہے۔

اگر آپ فیملی لے کر دی پچ ریسٹورنٹ پہنچتے ہیں تو پورے خاندان کا ایک ہی شخص اوورز حاصل کرکے کرکٹ کھیلتا ہے اور اگر 6 گیندوں پر 20 رنز بنانے میں کامیاب ہوجائے تو تمام فیملی ڈیل کا فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

 

Related Posts