تحریک انصاف رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا حکم
تحریک انصاف رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا حکم

اسلام آباد:پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر کارروائی کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کا بڑا فیصلہ، رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے، رکن وصوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کو 15 جون کو اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا۔

عظمیٰ کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت 1 ماہ کیلئے معطل کرتے ہوئے انہیں سکیڈ کی ذیلی کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی، عظمیٰ کاردار کے خاوند کی علالت کے پیش نظر 17 جون کی سماعت مؤخر کرکے 22 جون کو منعقد کی گئی۔

تمام ثبوت و شواہد کے معائنے اور عظمیٰ کاردار کے مؤقف کو سننے کے بعد قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب قائل ہے کہ عظمیٰ کاردار نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، بطور رکن صوبائی اسمبلی بھی عظمیٰ کاردار کا رویہ نامناسب اور منصب کے شایانِ شان نہیں۔

قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کے مطابق عظمیٰ کاردار کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کی جاتی ہے، عظمیٰ کاردار کسی پارلیمانی منصب کی بھی اہل نہیں، عظمیٰ کاردار قائمہ کمیٹی کے فیصلے کو 7 روز میں تحریک انصاف کی ایپلٹ کمیٹی کے روبرو چیلنج کرنے کی مجاز ہوں گی۔

Related Posts