سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعد الیکشن کمیشن بھی کھولنے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کیخلاف طاقت کا استعمال روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کیخلاف طاقت کا استعمال روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد: ملک میں سیاسی درجہ حرارت اپنے عروج پر پہنچ گیا، سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفاتر بھی فوری کھولنے کے احکامات صادر کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے رات 10 بجے عدالت لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے رات 10 بجے عدالت کھولنے کا حکم دے دیا

با خبر ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے دفاتر بھی فوری کھولنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک اسپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا اور اب ساڑھے 9 بجے تک کا وقفہ کیا گیا تھا۔

اسد قیصر کا عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار، ذرائع:

ایک نجی ٹی وی چینل نے معتبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ میں تاخیر کے باعث اسپیکر اسد قیصر نے مبینہ طور پر اراکین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسد قیصر نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کردیا ہے۔ اسد قیصر نے کہا ہے کہ وہ دھوکہ نہیں دے سکتے، کیونکہ ان کا عمران خان سے 30سال پرانہ رشتہ ہے، انہوں نے کہا کہ وہ تاحیات نااہلی سمیت تمام نتائج کے لیے تیار ہیں۔

دریں اثناء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کہا کہ اجلاس رات 12 بجے تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس رات 9 بجے طلب کر لیا ہے۔

قبل ازیں، اجلاس کو دو گھنٹے کے لیے روک دیا گیا کیونکہ اپوزیشن نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے چیمبر میں مشاورتی اجلاس منعقد کیا جس میں حکومت کی جانب سے اجلاس کو طول دینے کے مبینہ منصوبے پر جوابی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرا دیا

اس سے قبل عمران خان کی زیرقیادت حکومت نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی جس میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد کو مسترد کرنے کے ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دینے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

Related Posts