پنجاب حکومت کا 23 مارچ سے اورنج لائن ٹرین چلانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

orange line train
orange line train

لاہور: پنجاب حکومت نے 23 مارچ سے عوام کے لیے باقاعدہ اورنج لائن ٹرین چلانے کااعلان کردیا۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی زیر صدارت ہونے والے سی پیک کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی حامد یعقوب شیخ سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ اورنج لائن ٹرین سے متعلق چینی ٹھیکیدار کام کو بروقت مکمل کریں گےاور منصوبے کو مارچ سے عوام کے لیے باقاعدہ کھول دیا جائے گا، اس موقع پر حامد یعقوب شیخ کے مطابق 23 مارچ کو باقاعدہ اورنج لائن ٹرین عوام کے لئے کھول دی جائے گی۔

خیال رہے کہ اونج لائن ٹرین کا منصوبہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے2015 میں شروع کیا تھا جس کا متعدد بار پہلے بھی افتتاح کیا جا چکا ہے۔ شہبازشریف بھی ڈیرہ گجراں سے لکشمی چوک تک ٹریک کا افتتاح کر چکے ہیں۔

10 جنوری کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں اورنج لائن ٹرین کا کرایہ40 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

لاہور میں میٹرو بس کے بعد اورنج لائن ٹرین منصوبے کو لاہور شہر کے لیے ’ماس ٹرانزٹ‘ منصوبہ بھی کہا جاتا ہے، لاہور شہر آبادی کے لحاظ سے صوبہ پنجاب کا سب سے بڑا شہر ہے۔ جس کی وجہ سے لاہور شہر میں ماس ٹرانزٹ پراجکیٹ متعارف کروانے کا منصوبہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40روپے مقررکرنے کی منظوری دے دی گئی

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب میں روزانہ 80 لاکھ افراد اپنے کام کاج کی غرض سے سفر کرتے ہیں، اس منصوبے کے تحت لاہور شہر میں 4 مختلف روٹس پر ماس ریپڈ ٹرانزٹ ٹریک بچھائے جانے تھے۔

Related Posts