بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج، شور شرابا، اسپیکرنے سارجنٹ آرمز کو طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین نے شدید احتجاج اور شور شرابہ کرتے ہوئے حکومتی بینچز کے سامنے آگئے، اسپیکر نشستوں پر واپس جانے کی ہدایت کرتے رہے ، واپس نہ جانے پر اسپیکر نے سارجنٹ آرمز کو طلب کرلیا ۔

شدید شورشرابے سے بچنے کیلئے وزیر خزانہ شوکت ترین کو ہیڈ فون لگانے پڑے اور اپنی تقریر جاری رکھی ۔جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے وفاقی بجٹ 2021-22مالی سال کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا تو اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج اور شورشرابا کیا گیا ۔

بجٹ تقریر کے دور ان اپوزیشن اراکین نے احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔

مزید پڑھیں: تنخواہ،پنشن میں اضافہ، سرکاری ملازمین کیلئے ایڈہاک پیکیج،8ہزار 487 ارب کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش

وزیر خزانہ کی تقریر کے دور ان اپوزیشن اراکین احتجاج کرتے ہوئے حکومتی بینچز کے سامنے آگئے اس دوران اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن اراکین کو واپس اپنی نشستوں پر جانے کا کہا تاہم اراکین احتجاج اور شدید نعرے بازی کرتے رہے جس کے باعث اسپیکر قومی اسمبلی کو سارجنٹ آرمز کو طلب کرلیا ۔

اجلاس کے دور ان اپوزیشن کے شدید شورشرابے سے بچنے کیلئے وزیر خزانہ شوکت ترین کو ہیڈ فون لگانے پڑے اور اپنی تقریر جاری رکھی۔

اپوزیشن اراکین گو نیازی گو ، مک گیا تیرا شو نیازی وغیرہ کے نعرے لگارہے تھے ۔اپوزیشن کے شدید احتجاج کے دور ان حکومتی اراکین ڈیسک بجا تے رہے ۔

Related Posts