راولپنڈی: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو کھڈا اور سازش عمران خان کیلئے بنائی گئی اُس میں اپوزیشن خود گرگئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 17 اور 18 مئی سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردی جائیں گی، جو کھڈا اور سازش عمران خان کے لیے بنائی گئی تھی، اس کھڈے میں اپوزیشن خود گر گئی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ آصف علی زرداری نے ن لیگ سے پرانہ قرضہ بمعہ سود واپس لیا ہے، جو لوگ اداروں کو کمزور اور بے خبر سمجھتے ہیں وہ عقل کے اندھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس وزیراعظم اور وزیراعلی پر منی لانڈرنگ پر فرد جرم آج عائد ہونی تھی اسے طاقت اور بہانے کے زور پر ملتوی کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہنزہ میں سیلابی ریلے کے باعث ٹوٹنے والا پل 6 روز بعد آمدورفت کیلئے بنا دیا گیا